WhatsApp Book A Free Trial
القائمة

🕋 تفسير الآية 54 من سورة سُورَةُ الفُرۡقَانِ

Al-Furqaan • UR-TAFSIR-BAYAN-UL-QURAN

﴿ وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ مِنَ ٱلْمَآءِ بَشَرًۭا فَجَعَلَهُۥ نَسَبًۭا وَصِهْرًۭا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًۭا ﴾

“And He it is who out of this [very] water has created man, and has endowed him with [the con­sciousness of] descent and marriage-tie: for thy Sustainer is ever infinite in His power.”

📝 التفسير:

آیت 54 وَہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا ”پانی سے یہاں انسان کا مادۂ تولید بھی مراد ہوسکتا ہے اور عام پانی بھی ‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار چیز پانی سے ہی پیدا کی ہے۔فَجَعَلَہٗ نَسَبًا وَّصِہْرًاط وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیْرًا ”انسان کا نسب تو اس کے والدین سے چلتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی بیوی کے حوالے سے دوسرے خاندان کے ساتھ بھی اس کا رشتہ اور تعلق جوڑا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے ساس اور سسر کو بھی اللہ تعالیٰ نے والدین جیسا تقدس اور احترام عطا کیا ہے۔ سسرالی رشتہ داریاں اگر نہ ہوتیں تو قبیلوں اور خاندانوں کا معاشرے میں باہمی ارتباط و اختلاط ممکن نہ ہوتا اور ہر خاندان دوسرے خاندان سے الگ تھلگ رہتا۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے سسرالی رشتوں کا تانا بانا اس طرح سے ُ بن رکھا ہے کہ اس سے نوع انسانی باہم مربوط ہوتی چلی جاتی ہے۔