WhatsApp Book A Free Trial
القائمة

🕋 تفسير الآية 163 من سورة سُورَةُ الصَّافَّاتِ

As-Saaffaat • UR-TAFSIR-BAYAN-UL-QURAN

﴿ إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ ﴾

“unless it be such as rushes towards the blazing fire [of his own accord]!”

📝 التفسير:

آیت 163{ اِلَّا مَنْ ہُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ } ”سوائے اس کے جو خود جہنم میں گرنے والا ہو۔“ یہاں سے آگے چند آیات میں فرشتوں کی گفتگو کا ذکر ہے۔ اس لحاظ سے ان آیات کا ربط سورت کی ابتدائی آیات سے ملتا ہے۔ ابتدائی آیات میں فرشتوں کا ذکر اس طرح ہوا تھا : { وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا فَالتّٰلِیٰتِ ذِکْرًا } ”قسم ہے ان فرشتوں کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو تلاوت کرنے والے ہیں ذکر کی“۔ اب ان ہی فرشتوں کی باہمی گفتگو نقل کی جا رہی ہے :