Saba • UR-TAZKIRUL-QURAN
﴿ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۚ وَهُوَ ٱلرَّحِيمُ ٱلْغَفُورُ ﴾
“He knows all that enters the earth, and all that comes out of it, as well as all that descends from the skies, and all that ascends to them. And He alone is a dispenser of grace, truly-forgiving.”
کائنات اپنے خالق کا تعارف ہے۔ اس كي ہیبت ناک وسعت خالق کی عظمت کو بتاتی ہے۔ اس کا حد کمال تک موزوں ہونا بتاتاہے کہ اس کا پیدا کرنے والا ایک کامل ومکمل ہستی ہے۔ اس کے تمام اجزاء کا حد درجہ توافق کے ساتھ عمل کرنا ثابت کرتاہے کہ اس کا چلانے والا انتہائی حد تک حکیم اور علیم ہے۔ کائنات کا انسان کےلیے مکمل طورپر سازگار ہونا ظاہر کرتاہے کہ اس کا خالق اپنی مخلوقات کےلیے بے حد رحیم وکریم ہے۔ جو شخص کائنات پر غور کرے گا وہ خدا کے جلال وکمال کے احساس سے سرشار ہوجائے گا۔ وہ یقین کرلے گا که ازل سے ابد تک عظمتیں صرف ایک خدا کےلیے ہیں اس کے سوا کسی اور کے لیے نہیں۔