WhatsApp Book A Free Trial
القائمة

🕋 تفسير الآية 21 من سورة سُورَةُ صٓ

Saad • UR-TAZKIRUL-QURAN

﴿ ۞ وَهَلْ أَتَىٰكَ نَبَؤُا۟ ٱلْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا۟ ٱلْمِحْرَابَ ﴾

“AND YET, has the story of the litigants come within thy ken - [the story of the two] who surmounted the walls of the sanctuary [in which David prayed]?”

📝 التفسير:

کہا جاتا ہے کہ حضرت داؤد نے تین دن کی باری مقرر کر رکھی تھی۔ ایک دن دربار اور فصل مقدمات کےلیے۔ دوسرے دن اپنے اہل وعیال کے ساتھ رہنے کےلیے۔ تیسرے دن الگ رہ کر خالص خدا کی عبادت کےلیے۔ ایک روز جب کہ ان کا عبادتی دن تھا وہ اپنے محل کے مخصوص حصہ میں اکیلے عبادت میں مشغول تھے کہ دو آدمی دیوار پھاند کر اندر داخل ہوگئے اور ان کے کمرهٔ عباد ت میں آکر کھڑے ہوگئے۔ یہ ایک غیر معمولی بات تھی اس ليے آپ کچھ گھبرا اٹھے۔ ان دونوں آدمیوں نے اطمینان دلایا اور کہا کہ ہم دو فریق ہیں۔ آپ سے ایک جھگڑے کا فیصلہ لینے کےلیے یہاں حاضر ہوئے ہیں۔